جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ سابق گلوکار جنید جمشید نے انہیں کامیابی کیلئے ٹیم کو جوڑ کر رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اداکار نبیل ظفر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مشہور ڈرامے بلبلے سمیت ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکار نے اپنے ڈرامے بلبلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بلبلے کی کامیابی پر مجھے معروف نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید نے ایک مشورہ دیا تھا۔

نبیل ظفر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید نے مجھے کہا کہ میرے پاس ٹائم کم ہوتا ہے، میں ڈرامہ نہیں دیکھتا لیکن بلبلے ڈرامے کیلئے میری اہلیہ چاہتی ہیں میں ان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھوں، تو جب بھی مجھے موقع ملتا ہے میں بلبلے ڈرامہ دیکھ لیتا ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ مرحوم جنید جمشید نے مجھے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی چیز مقبول ہوتی ہے تو اس میں ٹیم کا کردار ہوتا ہے، اپنی ٹیم کو جوڑ کر رکھنا کیونکہ جب آپ مشہور ہوتے ہیں تو ہر بندے کو لگتا ہے یہ میری وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید نے کہا کہ میری مثال لے لو، ہر بندہ یہ سمجھتا تھا اگر میں ناہوں تو یہ فارغ ہے، کامیابی کے پیچھے ایک بندہ نہیں ہوتا سارے لوگوں کی محنت ہوتی ہے، یہ کامیابی تمہاری نہیں ہے، پوری ٹیم کی ہے اور ٹیم کے ساتھ ہی کامیابی جیتی جاتی ہے۔

اداکار نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے پیچھے والدین کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے، میری کم عمری میں والد کا انتقال ہوگیا تھا اور والدہ کی دعاؤں سے یہ بلبلے ڈرامہ شروع ہوا تھا۔

Recent Posts

ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد…

21 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ…

33 mins ago

رحیم یار خان میں کچے میں آپریشن کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔ رحیم یار خان…

40 mins ago

ایف بی آرنے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی او ایس…

1 hour ago

اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد

اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اے ایس…

1 hour ago

حکومت نے گاڑیوں کی درآمد کی عارضی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کو تین ماہ کے لیے عارضی…

2 hours ago