ایف بی آرنے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا .
تفصیل کے مطابق ملک میں جعلی کاروباری رسیدوں کے ذریعے ہونے والی ٹیکس چوری روکنے کیلیے ایف بی آر نے وفاقی دارالحکومت میں صارفین کیلئے پی او ایس انعامی سکیم کا دوبارہ اجرا کر دیا .

ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ری ٹیلرز سے شاپنگ کرنے پر انعام ملے گا، قرعہ اندازی کے ذریعے 5 ہزار روپے تک کی رسید پر 10 ہزار روپیانعام ملے گا، پانچ ہزار روپے سے زائد کی رسید پر 20 ہزار روپے انعام ملے گا .
حکام کے مطابق کچھ پی او ایس ٹیئر ون ری ٹیلرز صارفین کو جعلی رسیدیں جاری کر رہے ہیں، صارفین جعلی رسید آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے رپورٹ کریں، رسید پر ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے کیو آر کوڈ موجود ہونے کی تصدیق کر لیں، صارفین دکاندار سے کچی رسید لینے سے صاف انکار کریں .
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ صارفین جعلی رسید ملنے کی صورت میں اپنی لوکیشن شیئر کریں، رسید یا اسے جاری کرنے والے ٹیئرون ری ٹیلر یا ریسٹورنٹ کی تصویر بنائیں، یہ تمام شواہد ایف بی آر آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے پوسٹ کریں .

. .

متعلقہ خبریں