ایف بی آرنے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا۔
تفصیل کے مطابق ملک میں جعلی کاروباری رسیدوں کے ذریعے ہونے والی ٹیکس چوری روکنے کیلیے ایف بی آر نے وفاقی دارالحکومت میں صارفین کیلئے پی او ایس انعامی سکیم کا دوبارہ اجرا کر دیا۔ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ری ٹیلرز سے شاپنگ کرنے پر انعام ملے گا، قرعہ اندازی کے ذریعے 5 ہزار روپے تک کی رسید پر 10 ہزار روپیانعام ملے گا، پانچ ہزار روپے سے زائد کی رسید پر 20 ہزار روپے انعام ملے گا۔
حکام کے مطابق کچھ پی او ایس ٹیئر ون ری ٹیلرز صارفین کو جعلی رسیدیں جاری کر رہے ہیں، صارفین جعلی رسید آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے رپورٹ کریں، رسید پر ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے کیو آر کوڈ موجود ہونے کی تصدیق کر لیں، صارفین دکاندار سے کچی رسید لینے سے صاف انکار کریں۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ صارفین جعلی رسید ملنے کی صورت میں اپنی لوکیشن شیئر کریں، رسید یا اسے جاری کرنے والے ٹیئرون ری ٹیلر یا ریسٹورنٹ کی تصویر بنائیں، یہ تمام شواہد ایف بی آر آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے پوسٹ کریں۔

Recent Posts

ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد…

21 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ…

33 mins ago

رحیم یار خان میں کچے میں آپریشن کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔ رحیم یار خان…

40 mins ago

جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ سابق گلوکار جنید جمشید نے انہیں کامیابی…

1 hour ago

اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد

اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اے ایس…

1 hour ago

حکومت نے گاڑیوں کی درآمد کی عارضی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کو تین ماہ کے لیے عارضی…

2 hours ago