رحیم یار خان میں کچے میں آپریشن کے دوران 2 ڈاکو ہلاک


دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔
رحیم یار خان (قدرت روزنامہ)رحیم یار خان پولیس کو کچہ میں بڑی کامیابی مل گئی۔کچہ جمال دین والی کے علاقے میں جاری آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بدلہ منگلانی اور قاسم چاچڑ کے ناموں سے ہوگئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔
ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں مزید کارروائی جاری پے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو بھونگ کے علاقے میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اکبر کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے مئی 2023ء میں سندھ پولیس کے اے ایس آئی امان اللہ ابرو کو بھی فائرنگ کرکےشہید کیا تھا۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف ضلع رحیم یار خان اورتھانہ گھوٹکی میں مقدمات درج تھے۔ وہ ڈکیتی، راہزنی، اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی پنجاب اور سندھ پولیس کو مطلوب تھے۔

Recent Posts

ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد…

11 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ…

23 mins ago

ایف بی آرنے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی او ایس…

57 mins ago

جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ سابق گلوکار جنید جمشید نے انہیں کامیابی…

60 mins ago

اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد

اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اے ایس…

60 mins ago

حکومت نے گاڑیوں کی درآمد کی عارضی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کو تین ماہ کے لیے عارضی…

1 hour ago