خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ بہادر کشمیری جبر، ظلم اور ناانصافی کا سامنا کرتے ہوئے حقِ خودارادیت کے لیے کوشاں ہیں . خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے .

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف 77ویں یومِ سیاہ پراپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر ہر پاکستانی کی طرح میرے دل کے بھی بے حد قریب ہے . کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں .

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں . پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے . پاکستان کا ہر شہری مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے دعا گو ہے . ہم عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے . عالمی برادری سے اپیل ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرے . مقبوضہ کشمیر کا مستقبل روشن ہے، یقین ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں