خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ بہادر کشمیری جبر، ظلم اور ناانصافی کا سامنا کرتے ہوئے حقِ خودارادیت کے لیے کوشاں ہیں۔ خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف 77ویں یومِ سیاہ پراپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر ہر پاکستانی کی طرح میرے دل کے بھی بے حد قریب ہے۔ کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔ پاکستان کا ہر شہری مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے دعا گو ہے۔ ہم عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ عالمی برادری سے اپیل ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔مقبوضہ کشمیر کا مستقبل روشن ہے، یقین ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

Recent Posts

پاکستان تحریک انصاف کا پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کرکےدوبارہ جلسے کرنے…

1 min ago

حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے27 ویں آئینی…

3 mins ago

اپرکوہستان میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

کوہستان (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر تیز رفتار…

12 mins ago

فلک شبیر کا’’تحفہ‘‘ دیکھ کرسارہ خان روپڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان اکثر ہی…

31 mins ago

بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکارہ علیزے شاہ نے ردعمل دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی بولڈ ویڈیو پر ہونے والی تنقید…

34 mins ago

ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ…

36 mins ago