آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا۔

لاہور میں پولو ٹورنامنٹ کا ایک میچ دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا تاہم صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری پر اسلام آباد اس لیے نہیں تھا کہ میں اپنا ویک اینڈ گزارنے آیا ہوں، یہ میرا حق ہے کہ میں اپنا ویک اینڈ جہاں مرضی گزاروں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی تقریب میں سب تھے لیکن ویکنڈ تھا تو میرا بھی حق ہے ویکنڈ پر ریسٹ کروں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، سندھ میں بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات پر پوچھے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم کو بتا کر آیا ہوں کہ میں پولوں میچ میں جا رہا ہوں۔

ان سے سوال کیا گیا تھا کہ مولانا کا کو آئینی ترمیم پر کیسے منایا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پوچھو آج پولو میچ میں گھوڑے کیسے اور کتنے خوبصورت تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج کا میچ دیکھ کر خوشی ہوئی، مردوں کے ساتھ عورتیں بھی پولو کھیل رہی ہیں، لاہور میں انتظامیہ کا شکر گزار ہوں اتنا شان دار ایونٹ کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔

میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں پر انہوں نے کہا کہ میں پولو میچ کے لیے آیا ہوں اور پولو میچ پر ہی بات کروں گا، آپ کو اگر مجھ سے سوال کرنا ہے تو یہ کریں یہاں گھوڑے کتنے پیارے ہیں، پولو میرا پسندیدہ کھیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوئی کے مردوں کے ساتھ خواتین بھی پولو میچ کھیل رہی ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ ایسے پروگرامز کو فروغ دیتی ہے، پولو میچ بہت اچھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنا چاہیے، پولو کلب میں عالمی سطح کا ٹورنامنٹ ہوا ہے، ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے مثبت ثابت ہوگا، یہ مہینہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی کا مہینہ ہے۔

Recent Posts

پاکستان تحریک انصاف کا پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کرکےدوبارہ جلسے کرنے…

1 min ago

حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے27 ویں آئینی…

2 mins ago

اپرکوہستان میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

کوہستان (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر تیز رفتار…

10 mins ago

فلک شبیر کا’’تحفہ‘‘ دیکھ کرسارہ خان روپڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان اکثر ہی…

30 mins ago

بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکارہ علیزے شاہ نے ردعمل دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی بولڈ ویڈیو پر ہونے والی تنقید…

33 mins ago

ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ…

35 mins ago