آزادی کی صبح ضرور طلوع ہوگی ، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:حنا پرویز بٹ

لاہور (قدرت روزنامہ ) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری عوام آج 27 اکتوبر کو بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر پر قبضے کے خلاف یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔
حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے کبھی بھی کسی غاصبانہ حکمرانی کو قبول نہیں کیا، چاہے وہ ڈوگرہ راج ہو یا بھارتی قبضہ۔ انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت دیا جائے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “کشمیریوں کی آزادی کی صبح ضرور طلوع ہوگی اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی”۔

Recent Posts

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے…

40 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کا پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کرکےدوبارہ جلسے کرنے…

45 mins ago

حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے27 ویں آئینی…

47 mins ago

اپرکوہستان میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

کوہستان (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر تیز رفتار…

56 mins ago

فلک شبیر کا’’تحفہ‘‘ دیکھ کرسارہ خان روپڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان اکثر ہی…

1 hour ago

بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکارہ علیزے شاہ نے ردعمل دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی بولڈ ویڈیو پر ہونے والی تنقید…

1 hour ago