کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے .
دنیا نیوز کے مطابق محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل اور ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے .
انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا معیار سب کے سامنے ہیں، جمہوریت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، دکی میں غریب مزدوروں کے قتل کا کیا جواز بنتا ہے .
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا نہیں جاتا کہ گاڑیوں کو کون آگ لگاتا ہے، قیام امن کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے ، اسمبلی فلور پر بھی صرف باتیں کی جاتی ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائےگا .
سربراہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نام پر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں .
. .