ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل اور ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا معیار سب کے سامنے ہیں، جمہوریت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، دکی میں غریب مزدوروں کے قتل کا کیا جواز بنتا ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا نہیں جاتا کہ گاڑیوں کو کون آگ لگاتا ہے، قیام امن کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے ، اسمبلی فلور پر بھی صرف باتیں کی جاتی ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائےگا۔

سربراہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نام پر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف کا پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کرکےدوبارہ جلسے کرنے…

1 hour ago

حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے27 ویں آئینی…

1 hour ago

اپرکوہستان میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

کوہستان (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر تیز رفتار…

1 hour ago

فلک شبیر کا’’تحفہ‘‘ دیکھ کرسارہ خان روپڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان اکثر ہی…

2 hours ago

بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکارہ علیزے شاہ نے ردعمل دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی بولڈ ویڈیو پر ہونے والی تنقید…

2 hours ago