اپرکوہستان میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

کوہستان (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر تیز رفتار بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ شتیال کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں گلگت بلتستان سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے افسران، ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر شتیال ہسپتال منتقل کیا۔

ایس ایس پی شیر خان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے، اس کے علاوہ 41 زخمی ہوئے جنہیں شتیال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Recent Posts

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے…

7 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کا پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کرکےدوبارہ جلسے کرنے…

13 mins ago

حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے27 ویں آئینی…

15 mins ago

فلک شبیر کا’’تحفہ‘‘ دیکھ کرسارہ خان روپڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان اکثر ہی…

43 mins ago

بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکارہ علیزے شاہ نے ردعمل دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی بولڈ ویڈیو پر ہونے والی تنقید…

46 mins ago

ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ…

48 mins ago