مرغی کے گوشت کی قیمت کم ہو گئی، انڈے مزید مہنگے

لاہور(قدرت روزنامہ) مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیاجبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے کی کمی ہو گئی ہے، مرغی کا گوشت آج 18 روپے فی کلو سستا ہوا۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 551 روپے ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔زندہ مرغی 13 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے، زندہ برائلر کی پرچون قیمت 380 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 366 پر مقرر کی گئی ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 315 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 630 روپے کلو تھا، ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس

ان کیمرا فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز شریک اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف…

4 mins ago

بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں: منظور وسان کی نئی پیشگوئی

خیرپور ( قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیشگوئی کر دی…

6 mins ago

27ویں آئینی ترمیم کا بھی پہلے کی طرح مقابلہ کریں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا…

15 mins ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک…

48 mins ago

وزیراعظم کی بلاول کو پنجاب میں پاور شیئرنگ پر عملدرآمد کی یقین دہانی

لاہور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب کی سطح پر پاور شیئرنگ فارمولے…

54 mins ago

محفوظ جیل منصوبہ ، پنجاب کی 43 جیلوں میں 9ہزار سے زائدجدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں جدید…

59 mins ago