‘عاطف اسلم نے مجھ سے معافی مانگی تھی اور۔۔‘ گوہر ممتاز کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار گوہر ممتاز کو 90 کی دہائی میں پیدا ہونے والے ہرشخص جانتا ہے کیونکہ وہ معروف ’ جل بینڈ‘ کے بانی تھے جس کا حصہ عاطف اسلم بھی تھے لیکن بعدازاں عاطف اسلم نے کچھ اختلافات کے باعث اپنا راستہ الگ کر لیا اور یہ بینڈ ٹوٹ گیا لیکن آج بھی لوگ جل بینڈ کے گانے بہت شوق سے سنتے ہیں ۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق حال ہی میں گوہر ممتاز احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئے۔ پوڈ کاسٹ میں انہوں نے عاطف اسلم اور فرحان سعید سے تعلقات کے بارے میں بات کی۔عاطف اسلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوہر ممتاز کا کہنا تھا کہ جب میں نے عاطف اسلم کا ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ انٹرویو سنا تو میں کافی پریشان ہوا جس میں انہوں نے میرے خلاف بہت باتیں کیں۔ میں اس وقت واقعی تکلیف میں تھا کیونکہ ہمارا ایک دوسرے سے کافی ملنا جلنا تھا اس کے بعد اس نے مجھے فون کیا اور اس نے مجھ سے معافی مانگی اور کہا کہ مجھے ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا۔ ہمارے تعلقات دوبارہ نارمل ہوگئے۔

عاطف کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب غیر ارادی تھا کیونکہ ثمینہ پیرزادہ مجھ سے اس طرح کے سوالات پوچھ رہی تھیں اور میں نے صرف روانی میں یہ سب کچھ کہہ دیا تھا۔ مجھے انٹرویو میں بہت زیادہ نہیں بولنا چاہیے تھا۔

ان کا فرحان سعید کے بارے میں کہنا تھا کہ میں فرحان سعید کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا تھا اور میں یہ مانتا ہوں کہ میں نے فرحان کے خلاف جو کہا تھا وہ مجھے نہیں کہنا چاہیے تھا۔ لیکن ڈیجیٹل پر چند باتیں لوگ مختلف لیتے ہیں اسے بھی اس طرح کاٹ کر پیش کیا گیا تھا جس سے یہ تاثرملاکہ کہ ایسا لگتا تھا کہ میں گوہر کو تیار کرنے کا کریڈٹ لے رہا ہوں کیونکہ اس کی آواز عاطف اسلم کے مقابلے میں کمزور تھی اور اس پر محنت کی ضرورت تھی لیکن درحقیقت میں نے ایک سوال کا جواب دیا جب میزبان نے عاطف کے جل چھوڑنے کے بعد مجھے درپیش مشکلات کے بارے میں پوچھا۔

گوہر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پرانے کیریئر میں کسی کے متعلق کچھ کہنے کو نظرانداز کرتے ہوئے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے۔ لیکن یہ سوشل میڈیا کا دور ہے جس میں کوئی بھی نہیں بچ سکتا ہے۔ میں نے فرحان سعید کو فون کیا اور اس کے ساتھ بھی یہ بات صاف کر دی۔ زیادہ تر وقت ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ انٹرویو لینے والا انٹرویو کے اہم حصے کو کاٹ دیتا ہے۔

Recent Posts

27ویں آئینی ترمیم کا بھی پہلے کی طرح مقابلہ کریں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا…

6 mins ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک…

40 mins ago

وزیراعظم کی بلاول کو پنجاب میں پاور شیئرنگ پر عملدرآمد کی یقین دہانی

لاہور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب کی سطح پر پاور شیئرنگ فارمولے…

46 mins ago

محفوظ جیل منصوبہ ، پنجاب کی 43 جیلوں میں 9ہزار سے زائدجدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں جدید…

51 mins ago

پاکستان میں بننے والے فونز کی تعداد میں اضافہ

رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں مقامی سطح پر کل 22.59 ملین فونز تیار…

53 mins ago

آئینی ترمیم ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے: شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے…

56 mins ago