آئینی ترمیم ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے: شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم راجا ہیں، وہ کسے لیگل ٹیم میں رکھتے ہیں، کس کو نہیں رکھتے، اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے؟
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فیصل چودھری قابل احترام ہیں مگر انہیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں رکھا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا۔
بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا متفقہ طور پر ہوگا تاہم انہوں نے وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات میں 27 ویں ترمیم سے متعلق اتفاق رائے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا تھا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف اور بلاول کی ملاقات میں موجود تھا، میٹنگ میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، میٹنگ میں مختلف نوعیت کے معاملات زیر غور آئے۔

Recent Posts

4 دھرنے دینے جا رہے ہیں: قادر مگسی

حیدر آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا ہے کہ پی…

1 min ago

سبطین خان و دیگر کیخلاف ریفرنس دائر

لاہور (قدرت روزنامہ)نیب ترمیمی آرڈنینس کے بعد سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان و دیگر…

11 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا

جب ہم نے گندم نہیں خریدی تھی تو اپنوں و غیروں سے باتیں سننی پڑیں،…

26 mins ago

توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس…

1 hour ago

حافظ نعیم کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

فارم 47 پر مسلط حکمرانوں کا آئین، اداروں اور عوام کا حلیہ بگاڑنا مشن ہے،…

1 hour ago

سوشل میڈیا پر فائز عیسیٰ کے ساتھ جو کیا گیا اس سے دلی سکون ملا، شیر افضل

قاضی فائز عیسیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی دشمن بنے ہوئے تھے،…

1 hour ago