وزیراعظم کی بلاول کو پنجاب میں پاور شیئرنگ پر عملدرآمد کی یقین دہانی

لاہور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب کی سطح پر پاور شیئرنگ فارمولے کے حوالے سے گورنر سردار سلیم حیدر نے پی پی کا مقدمہ چیئرمین بلاول بھٹو کے سامنے پیش کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے معاملہ وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے گزشتہ روز ملاقات میں رکھ دیا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وطن واپسی کے ترجیحی بنیادوں پر معاملات حل کرائیں گے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاور شیئرنگ معاملے پربریفنگ دی۔ سردار سلیم حیدر نے حکومت پنجاب کے قیام سے لیکر اب تک سیاسی اور ورکنگ ریلیشن کے حوالے سےبلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔

گورنر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ساتھ تحریری طور طور پر کیے جانے معاہدے پر عمل درامد نہیں ہو رہا، پنجاب میں ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، عہدیداران ، ورکرز پریشان ہیں، کوآرڈینیشن کمیٹی کے متعدد اجلاس ہوئے جو بے نتیجہ رہے۔ پنجاب بھر کی یونیورسٹی میں وائس چانسلر لگانے پر حکومتی سطح پر کوآرڈینیشن نہیں کی گئی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پہلے ہی پاور شیئرنگ معاملے پر عہدے سے علیحدگی کو قیادت کی منظوری سے مشروط کیا ہے۔

Recent Posts

کراچی: ایئر پورٹ سے لاپتہ شہری گھر پہنچ گیا، درخواست نمٹا دی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی سے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق…

1 min ago

4 دھرنے دینے جا رہے ہیں: قادر مگسی

حیدر آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا ہے کہ پی…

13 mins ago

سبطین خان و دیگر کیخلاف ریفرنس دائر

لاہور (قدرت روزنامہ)نیب ترمیمی آرڈنینس کے بعد سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان و دیگر…

22 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا

جب ہم نے گندم نہیں خریدی تھی تو اپنوں و غیروں سے باتیں سننی پڑیں،…

37 mins ago

توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس…

1 hour ago

حافظ نعیم کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

فارم 47 پر مسلط حکمرانوں کا آئین، اداروں اور عوام کا حلیہ بگاڑنا مشن ہے،…

1 hour ago