پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان


یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوش خبری سامنے آئے گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں۔ موجودہ ٹیکس ریٹس اور شرح تبادلہ کے حساب سے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں 3 روپے اور 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی تنزلی ہوسکتی ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے۔
موجودہ 15 روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر امپورٹ پریمیم 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا۔
واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو فی لیٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے اور ڈیزل کے ایکس ڈپو نرخ 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہیں۔

Recent Posts

4 دھرنے دینے جا رہے ہیں: قادر مگسی

حیدر آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا ہے کہ پی…

6 mins ago

سبطین خان و دیگر کیخلاف ریفرنس دائر

لاہور (قدرت روزنامہ)نیب ترمیمی آرڈنینس کے بعد سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان و دیگر…

15 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا

جب ہم نے گندم نہیں خریدی تھی تو اپنوں و غیروں سے باتیں سننی پڑیں،…

30 mins ago

توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس…

1 hour ago

حافظ نعیم کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

فارم 47 پر مسلط حکمرانوں کا آئین، اداروں اور عوام کا حلیہ بگاڑنا مشن ہے،…

1 hour ago

سوشل میڈیا پر فائز عیسیٰ کے ساتھ جو کیا گیا اس سے دلی سکون ملا، شیر افضل

قاضی فائز عیسیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی دشمن بنے ہوئے تھے،…

1 hour ago