27ویں آئینی ترمیم کا بھی پہلے کی طرح مقابلہ کریں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم بارے سنا ہے، اس بار بھی اسی طرح مقابلہ کریں گے جیسے پہلے کیا تھا .
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ تمام بے بنیاد کیس بناتے ہیں کہ آپ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے، سپریم کورٹ کے باہر تقریب کی تھی کہ ایسی کوئی ترمیم نہیں ہونی چاہئے جس سے آزاد عدلیہ پر قدغن لگ جائے، یہ تمام بے بنیاد کیس ہیں ہم ان میں بری ہوں گے .


انہوں نے کہا کہ ترمیم کے بارے میں سنا ہے اس بار بھی اسی طرح مقابلہ کریں گے جیسے پہلے کیا تھا، ہم عدلیہ سے یہی درخواست کرتے آ رہے تھے آپ ایکشن لے لیں، اگر آپ پارٹی کے نمبر توڑ کر اپنے نمبر پورے کریں گے تو مائینارٹی والے نمبر توڑ کر حکومت بنائیں گے .
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں چیف جسٹس سے کوئی اعتراض نہیں، ہم نے ہمیشہ کہا کہ سارے ججز ہمارے ہیں، چیف جسٹس ہمیشہ سینئر جج بنتا ہے، ہمارا موقف یہی تھا کہ سنیارٹی کی بنیاد پر چیف جسٹس بنایا جائے .

. .

متعلقہ خبریں