27ویں آئینی ترمیم کا بھی پہلے کی طرح مقابلہ کریں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم بارے سنا ہے، اس بار بھی اسی طرح مقابلہ کریں گے جیسے پہلے کیا تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ تمام بے بنیاد کیس بناتے ہیں کہ آپ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے، سپریم کورٹ کے باہر تقریب کی تھی کہ ایسی کوئی ترمیم نہیں ہونی چاہئے جس سے آزاد عدلیہ پر قدغن لگ جائے، یہ تمام بے بنیاد کیس ہیں ہم ان میں بری ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترمیم کے بارے میں سنا ہے اس بار بھی اسی طرح مقابلہ کریں گے جیسے پہلے کیا تھا، ہم عدلیہ سے یہی درخواست کرتے آ رہے تھے آپ ایکشن لے لیں، اگر آپ پارٹی کے نمبر توڑ کر اپنے نمبر پورے کریں گے تو مائینارٹی والے نمبر توڑ کر حکومت بنائیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں چیف جسٹس سے کوئی اعتراض نہیں، ہم نے ہمیشہ کہا کہ سارے ججز ہمارے ہیں، چیف جسٹس ہمیشہ سینئر جج بنتا ہے، ہمارا موقف یہی تھا کہ سنیارٹی کی بنیاد پر چیف جسٹس بنایا جائے۔

Recent Posts

4 دھرنے دینے جا رہے ہیں: قادر مگسی

حیدر آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا ہے کہ پی…

12 mins ago

سبطین خان و دیگر کیخلاف ریفرنس دائر

لاہور (قدرت روزنامہ)نیب ترمیمی آرڈنینس کے بعد سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان و دیگر…

21 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا

جب ہم نے گندم نہیں خریدی تھی تو اپنوں و غیروں سے باتیں سننی پڑیں،…

36 mins ago

توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس…

1 hour ago

حافظ نعیم کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

فارم 47 پر مسلط حکمرانوں کا آئین، اداروں اور عوام کا حلیہ بگاڑنا مشن ہے،…

1 hour ago

سوشل میڈیا پر فائز عیسیٰ کے ساتھ جو کیا گیا اس سے دلی سکون ملا، شیر افضل

قاضی فائز عیسیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی دشمن بنے ہوئے تھے،…

2 hours ago