کراچی (قدرت روزنامہ ) تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو بھی ریلیف مل گیا .
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری کر دیا .
عدالت میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی .
"جنگ کے مطابق "دورانِ سماعت عدالت نے 2مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی بریت کی درخواست منظور کر لی . عدالت نے سچل تھانے میں درج 2 مقدمات میں حلیم عادل شیخ کو بری کر دیا . حلیم عادل شیخ کے وکیل نے بتایا کہ دونوں مقدمات میں ایک جیسے الزامات ہیں .
یاد رہے کہ پولیس نے ملزمان پر گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور پتھراؤ کرنے کے الزامات عائد کیے تھے .
. .