کراچی (قدرت روزنامہ ) تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو بھی ریلیف مل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری کر دیا۔عدالت میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔
“جنگ کے مطابق “دورانِ سماعت عدالت نے 2مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے سچل تھانے میں درج 2 مقدمات میں حلیم عادل شیخ کو بری کر دیا۔حلیم عادل شیخ کے وکیل نے بتایا کہ دونوں مقدمات میں ایک جیسے الزامات ہیں۔
یاد رہے کہ پولیس نے ملزمان پر گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور پتھراؤ کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…