حافظ نعیم کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان


فارم 47 پر مسلط حکمرانوں کا آئین، اداروں اور عوام کا حلیہ بگاڑنا مشن ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان
سرگودھا(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اعلیٰ عدالت اور بجلی بلوں پر عوام کی عدالت جائیں گے۔
سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک گیر ریفرنڈم کے بعد ”حق دو عوام کو تحریک“ کا اہم مرحلہ شروع ہو گا، فارم 47 پر مسلط حکمرانوں کا آئین، اداروں اور عوام کا حلیہ بگاڑنا مشن ہے، انھوں نے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی تاکہ عام آدمی کے لیے انصاف کا حصول مزید مشکل ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ گردن تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی حکمران اشرافیہ وسائل پر قابض ہے اور یہ لوگ ٹیکس بھی نہیں دیتے، انھوں نے مل کر قومی اداروں کو تباہ کیا، عوام پر آئی پی پیز اور مہنگائی کا عذاب مسلط کیا، عوام کو متحد ہو کر مسلط حکمرانوں کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہو گا۔
انہوں نے زور دیا کہ بلوں کے بائیکاٹ کے لیے ریفرنڈم کرائیں گے، حکمرانوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر آئی پی پیز کو لگام نہیں دو گے تو قوم بل بھی ادا نہیں کرے گی۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن تک میسر نہیں، اسکولوں کو بھی این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے، جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف مزاحمت کرے گی، چوکوں، چوراہوں میں کرپٹ حکمرانوں کو ایکسپوز کریں گے، عوامی بیداری اور انھیں منظم کرنے کے لیے ”حق دو تحریک“ برپا کی ہے،
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے کہتا ہوں مایوس نہ ہوں، فلسطینیوں سے جینے کا سبق سیکھیں، آپ مایوس ہو کر بیٹھ جائیں گے تو حکمرانوں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے گی۔ جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں اور ملک میں انقلاب لائیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے خلاف ”حق دو تحریک“ برپا کی، یہ ہماری تحریک کی برکت تھی کہ پانچ آئی پی پیز معاہدے منسوخ ہوئے، آنے والے دنوں میں مزید معاہدے ختم ہوں گے، شریف فیملی، فوج اور حکومت میں شامل دیگر افرادکی آئی پی پیز معاہدے فوری منسوخ ہونے چاہئیں۔

Recent Posts

والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار چیلنج ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کا مسئلہ کراچی میں سب سے زیادہ سنگین ہے،…

5 mins ago

33 آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب وصول کرنے کا انکشاف

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے تحریری جواب جمع کرادیا اسلام آباد(قدرت…

15 mins ago

سلمان اکرم و فیصل چودھری میں صلح، عمران خان کا فواد چوہدری کو پارٹی کیخلاف بیان نہ دینے کا پیغام

فیصل چودھری دوبارہ لیگل ٹیم میں شامل، فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ کے خلاف…

22 mins ago

چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس، زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں 59 ہزار 191 مقدمات زیر التوا، جسٹس منصور تیار کردہ کیس منیجمنٹ…

31 mins ago

پنجاب حکومت کا 150 بنیادی مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کافیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے 150 بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹر آؤٹ سورس…

1 hour ago

ایمان مزاری اور ان کے شوہر گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری…

1 hour ago