وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا


جب ہم نے گندم نہیں خریدی تھی تو اپنوں و غیروں سے باتیں سننی پڑیں، آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا تھا، مریم
حافظ آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا اور کاشت کاروں میں کسان کارڈ تقسیم کردیے اور کہا ہے کہ ہم ایسی پالیسی بنانے رہے ہیں کہ کسان کو فائدہ پہنچے اور درمیان سے آڑھتی کا کردار ختم ہوجائے۔
یہ بات انہوں نے حافظ آباد میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ صوبائی وزرا، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ یہ کارڈ نواز شریف کو تقسیم کرنے تھے وہ کسی کام سے باہر ملک گئے ہیں اس لیے ان کی جگہ اب میں یہ کارڈ تقسیم کررہی ہوں،
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے گندم نہیں خریدی تو ہمیں اپنوں اور غیروں سے باتیں سننی پڑیں، آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا، ہمیں ایسی پالیسی بنانی ہیں کہ کسانوں کا نقصان نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹرز اسکیم کا افتتاح ہونے والا ہے جلد اس کی بیلٹنگ ہوگی، اس کی پندرہ لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ایک ٹریکٹر 40 لاکھ کا ہے جس پر 10 لاکھ روپے تک حکومت سبسڈی دے گی۔
انہوں نے کہا کہ دس تا 15 ارب روپے سے ایسا پروگرام لانے والے ہیں جس میں ہر تحصیل میں ایسا سیٹ اپ لگایا جائے گا کہ کسان انتہائی کم قیمت پر وہ مشینری حاصل کرکے اپنا کام کرسکے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی ڈیزل اور پیٹرول سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولرائزڈ کرنے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں سات ہزار کو سولرائزڈ کریں گے تاکہ بجلی کا بل کم ہوسکے۔

Recent Posts

والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار چیلنج ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کا مسئلہ کراچی میں سب سے زیادہ سنگین ہے،…

10 mins ago

33 آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب وصول کرنے کا انکشاف

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے تحریری جواب جمع کرادیا اسلام آباد(قدرت…

20 mins ago

سلمان اکرم و فیصل چودھری میں صلح، عمران خان کا فواد چوہدری کو پارٹی کیخلاف بیان نہ دینے کا پیغام

فیصل چودھری دوبارہ لیگل ٹیم میں شامل، فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ کے خلاف…

27 mins ago

چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس، زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں 59 ہزار 191 مقدمات زیر التوا، جسٹس منصور تیار کردہ کیس منیجمنٹ…

36 mins ago

پنجاب حکومت کا 150 بنیادی مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کافیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے 150 بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹر آؤٹ سورس…

1 hour ago

ایمان مزاری اور ان کے شوہر گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری…

2 hours ago