کراچی: ایئر پورٹ سے لاپتہ شہری گھر پہنچ گیا، درخواست نمٹا دی گئی


کراچی (قدرت روزنامہ)جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی سے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت شہری کے گھر واپس آنے پر نمٹا دی گئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شہری محمد ایاز گھر واپس آ گیا ہے، درخواست نمٹا دی جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ شہری کہاں گیا تھا، کس کی تحویل میں تھا؟ شہری نے عدالت میں بیان دیا کہ دبئی سے واپسی پر گوجرانوالہ اپنے دوست کے پاس چلا گیا تھا۔
دورانِ سماعت شہری کے بیان پر عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کے مطابق شہری کو انٹیلی جنس ادارے کے حوالے کیا گیا تھا، تم بیان دے رہے ہو کہ دوست کے پاس چلے گئے تھے؟
عدالت نے مزید استفسار کیا کہ عدالت میں جھوٹ کیوں بول رہے ہو؟ جو سچ بات ہے وہ کیوں نہیں بتاتے؟
عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہ گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ شہری کو ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا، شہری کو حراست میں کیوں لیا گیا تھا؟ اس کا جواب تو آپ کو دینا پڑے گا۔
عدالت نے کہا کہ شہری کو ڈرا دھمکا کر اس سے اپنی مرضی کا بیان دلوایا گیا ہے۔
سماعت کے دوران شہری کی اہلیہ نے عدالت میں کہا کہ مجھے میرا شوہر واپس مل گیا ہے، ہم کیس کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہمارے بچوں کا اسکول آنا جانا محال ہو گیا ہے، ہمارے گھر میں بہت پریشانیاں ہیں۔ عدالت نے شہری کی اہلیہ کی استدعا پر درخواست نمٹا دی۔

Recent Posts

والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار چیلنج ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کا مسئلہ کراچی میں سب سے زیادہ سنگین ہے،…

4 mins ago

33 آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب وصول کرنے کا انکشاف

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے تحریری جواب جمع کرادیا اسلام آباد(قدرت…

14 mins ago

سلمان اکرم و فیصل چودھری میں صلح، عمران خان کا فواد چوہدری کو پارٹی کیخلاف بیان نہ دینے کا پیغام

فیصل چودھری دوبارہ لیگل ٹیم میں شامل، فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ کے خلاف…

22 mins ago

چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس، زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں 59 ہزار 191 مقدمات زیر التوا، جسٹس منصور تیار کردہ کیس منیجمنٹ…

30 mins ago

پنجاب حکومت کا 150 بنیادی مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کافیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے 150 بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹر آؤٹ سورس…

1 hour ago

ایمان مزاری اور ان کے شوہر گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری…

1 hour ago