ایمان مزاری اور ان کے شوہر گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج ہے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی۔ اس موقع پر ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر کا کہنا تھا کہ تم مجھے نہیں روک سکتے۔

Recent Posts

نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری کا معاملہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے اٹھادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری پر سپیکر ملک…

5 mins ago

پاکستان میں جمہوریت ہار گئی،خود کوپارلیمنٹیرین کہتے شرم آتی ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر…

7 mins ago

جوڈیشل کمیشن کا قیام، سپیکر قومی اسمبلی نے نام مانگ لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے حکومت…

30 mins ago

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنی رائے دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری نے پی…

33 mins ago

پولیس وین سے فرار کا کیس:86 پی ٹی آئی کارکنان کاجوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے…

38 mins ago

سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا…

43 mins ago