پنجاب حکومت کا 150 بنیادی مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کافیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے 150 بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹر آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں کچھ روز پہلے ہونے والے اجلاس میں مراکز صحت سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس کیے جانے والے مراکز صحت یا رورل ہیلتھ سینٹر کو وہاں کام کرنے والا ڈاکٹر یا کوئی اور ڈاکٹر یا این جی او بھی لے سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں اس وقت 2800 بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز ہیں، صوبائی حکومت پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر یہ کام شروع کررہی ہے۔
اس بارے میں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ایسے مراکز آؤٹ سورس کیے جائیں گے، جن کے حالات خراب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اور عملہ حکومت پنجاب کا ملازم ہی رہے گا، حکومت آؤٹ سورس مراکز کو فی مریض علاج اور دوا کے مناسب پیسے دے گی۔

Recent Posts

نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری کا معاملہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے اٹھادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری پر سپیکر ملک…

2 mins ago

پاکستان میں جمہوریت ہار گئی،خود کوپارلیمنٹیرین کہتے شرم آتی ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر…

4 mins ago

جوڈیشل کمیشن کا قیام، سپیکر قومی اسمبلی نے نام مانگ لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے حکومت…

26 mins ago

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنی رائے دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری نے پی…

30 mins ago

پولیس وین سے فرار کا کیس:86 پی ٹی آئی کارکنان کاجوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے…

34 mins ago

سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا…

40 mins ago