چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس، زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کا فیصلہ


سپریم کورٹ میں 59 ہزار 191 مقدمات زیر التوا، جسٹس منصور تیار کردہ کیس منیجمنٹ سسٹم سے متعلق ایک ماہ کا پلان پیش
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کیلئے جسٹس منصور علی شاہ نے 6 ماہ کا پلان دینے کی تجویز دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کیلئے پر عزم ہوگئے، پہلے فل کورٹ اجلاس میں زیر التوا مقدمات، مقدمات کے اندراج اور نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام مستقل ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
فل کورٹ اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم نے زیر التوا مقدمات کی جائزہ رپورٹ پیش کی جس کے مطابق زیر التوا مقدمات کی تعداد 59 ہزار 191 ہے۔ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ کا تیار کردہ کیس منیجمنٹ سسٹم سے متعلق ایک ماہ کا پلان پیش کیا گیا۔
فل کورٹ اجلاس کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے پیشکش کرتے ہوئے اضافی تجاویز پیش کیں جس میں زیر التوا مقدمات میں کمی لانے اور طریقہ کار میں مزید بہتری لانے کیلئے ایک ماہ کا ابتدائی پلان، تین ماہ کا پلان اور چھ ماہ کا پلان شامل تھا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ فوج داری اور سول مقدمات میں دو اور تین رکنی بنچز میں مقرر کیے گئے، مقدمات مقرر کرنے کا مقصد جلد فیصلے کرنا تھا، تمام ججز نے مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں۔
چیف جسٹس نے زیر التواء مقدمات کے حوالے سے ججز کی رائے اور دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ دوسرا فل کورٹ 2 دسمبر کو ہوگا۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن کا قیام، سپیکر قومی اسمبلی نے نام مانگ لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے حکومت…

12 mins ago

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنی رائے دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری نے پی…

15 mins ago

پولیس وین سے فرار کا کیس:86 پی ٹی آئی کارکنان کاجوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے…

19 mins ago

سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا…

25 mins ago

لورالائی میں بھی پولیو کیس رپورٹ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بھی پولیو کا کیس سامنے آگیا۔ محکمہ صحت…

2 hours ago

والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار چیلنج ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کا مسئلہ کراچی میں سب سے زیادہ سنگین ہے،…

2 hours ago