33 آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب وصول کرنے کا انکشاف


قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے تحریری جواب جمع کرادیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں 33 آئی پی پیز کی طرف سے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس کے مطابق آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔
وزارت پانی و بجلی کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب وصول کیے، ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے۔
پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین سے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 120 ارب 37 کروڑ اور کوئلہ سے چلنے 8 والی آئی پی پیز نے 7 کھرب 18 ارب کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے۔
اسی طرح گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 72 ارب 63 کروڑ روپے اورپن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے وصول کیے۔
وزارت توانائی کے مطابق فرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 81 ارب 60 کروڑ وصول کیے۔

Recent Posts

نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری کا معاملہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے اٹھادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری پر سپیکر ملک…

3 mins ago

پاکستان میں جمہوریت ہار گئی،خود کوپارلیمنٹیرین کہتے شرم آتی ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر…

6 mins ago

جوڈیشل کمیشن کا قیام، سپیکر قومی اسمبلی نے نام مانگ لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے حکومت…

28 mins ago

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنی رائے دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری نے پی…

31 mins ago

پولیس وین سے فرار کا کیس:86 پی ٹی آئی کارکنان کاجوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے…

36 mins ago

سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا…

41 mins ago