جوڈیشل کمیشن کا قیام، سپیکر قومی اسمبلی نے نام مانگ لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام مانگ لیےہیں .

ایکسپریس نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لانے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں .

انہوں نے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے ممبران کے نام مانگ لیے ہیں . ادھر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں اراکین نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی .

. .

متعلقہ خبریں