پاکستان میں جمہوریت ہار گئی،خود کوپارلیمنٹیرین کہتے شرم آتی ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہار گئی، ہمیں خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ چوہدری مختار علی اور مبارک زیب پی ٹی ائی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں، یہ وہ لوگ ہیں، جو حکومت کو ووٹ دے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوچھیں، جو 5 ووٹ ملے ہیں کیا وہ خریدے ہیں؟ جس طرح آئینی ترمیم کی گئی، وہ جمہوریت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عادل بازئی کے پلازے کو توڑا گیا، ہمیں شرم آتی ہے جب ہم خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہیں، پاکستان میں جمہوریت ہار گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ فیڈریشن یونٹ ہے، پوچھتا ہوں کہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے بغیر کیا سینیٹ مکمل ہے؟

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہمارے خیبر پختونخوا ہاؤس کو جیسے سیل کیا گیا ہے، وہ صوبے کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے، جلسے جلوس ہمارا بنیادی حق ہے، لیکن ہمیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن…

1 min ago

محکمہ موسمیات نے سموگ سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں…

9 mins ago

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا۔…

24 mins ago

مریم نواز کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہو گئیں ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ان کی 50ویں…

26 mins ago

اداکار گوہر ر شید نے جلد شادی کا ارادہ ظاہر کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مقبول اداکار گوہر رشید نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے جلد شادی کرنے کا…

33 mins ago

میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، رمیز راجا کی وضاحت

لاہور(قدرت روزنامہ)کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قومی ٹیسٹ ٹیم…

37 mins ago