لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، فہرست میں کراچی کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ہے جبکہ کراچی کا نمبر پانچواں ہے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق سمندری ہواؤں کی مختصروقت کے لیے بندش اور بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب دوپہر کے وقت کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چند گھنٹوں کے لیے 5 ویں نمبر پر رہا تاہم رات کے وقت 8 ویں نمبر پر آگیا، شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار134 پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ ہوئی .

لاہور شہر دن کے وقت آلودہ ذرات 253 پرٹیکیولیٹ جبکہ رات کے وقت 360 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے سبب دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، دنیا کے آلودہ شہروں میں دہلی (بھارت) دوسرے، ووہان (چین) تیسرے جبکہ ڈھاکا (بنگلہ دیش) چوتھے نمبر پر رہا .

. .

متعلقہ خبریں