میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، رمیز راجا کی وضاحت

لاہور(قدرت روزنامہ)کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سے انٹرویو کے دوران متنازع سوالات پوچھنے پر وضاحت دے دی۔

اپنے بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے۔ پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کسی نے مکمل انٹرویو نہیں دیکھا تو میں بات نہیں کروں گا۔ میرا سوال تھا 6 میچز ہارنے کے بعد افراتفری تھی، میں نے شان مسعود سے پوچھا شکست کے بعد کیسے صبر و تحمل پیدا کیا؟

انہوں نے کہا کہ شان مسعود میرے بیٹے کی عمر کے ہیں، ان سے بیٹنگ سے متعلق بات ہوتی رہتی تھی۔ شان مسعود کا لیگ کی طرف شاٹ کھیلتے ہوئے مسئلہ ہے جس پر سوال کیا۔انکا کہنا تھا کہ ایک جیت کے بعد ہم بھول جاتے ہیں کہ بہت منزلیں طے کرنی ہیں، پاکستان چھ ٹیسٹ میچز ہارا تو میں نے نہیں کہا کہ شان مسعود کو ہٹا دیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا، مجھ پر دباؤ رکھنے کیلئے سیاست کی جاتی ہے۔ جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن…

6 mins ago

محکمہ موسمیات نے سموگ سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں…

15 mins ago

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا۔…

29 mins ago

مریم نواز کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہو گئیں ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ان کی 50ویں…

32 mins ago

اداکار گوہر ر شید نے جلد شادی کا ارادہ ظاہر کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مقبول اداکار گوہر رشید نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے جلد شادی کرنے کا…

39 mins ago

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، فہرست میں کراچی کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ہے جبکہ کراچی…

1 hour ago