اداکار گوہر ر شید نے جلد شادی کا ارادہ ظاہر کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مقبول اداکار گوہر رشید نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔گوہر رشید نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے محبت سے متعلق کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شریک حیات تلاش کرلی ہے اور اب ان کے بغیر زندگی گزارنا ان کے لیے مشکل بن چکا ہے۔گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں جبکہ وہ انتہائی خوبصورت اور بہترین شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔
اشنا شاہ کے پوچھنے پر گوہر رشید نے واضح طور پر کہا کہ ان کا جلد شادی کا ارادہ ہے، تاہم انہوں نے شادی سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔گوہر رشید نے اپنی ہونے والی شریک حیات سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا نام لینے سے بھی گریز کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے یا نہیں؟ تاہم ان کی باتوں سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کی ہونے والی شریک حیات کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہی ہے۔

گوہر رشید کی جانب سے محبت کا اعتراف کیے جانے اور جلد شادی کا عندیہ دیے جانے پر میزبان اداکار اشنا شاہ نے بھی ان کی ہونے والی شریک حیات کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ دونوں کو جانتی ہیں، دونوں ہی اچھے انسان ہیں۔جہاں گوہر رشید نے اپنی ہونے والی شریک حیات کا نام نہیں بتایا، وہیں اشنا شاہ نے بھی ان کی ہونے والی شریک حیات کا نام نہیں بتایا، تاہم اداکار نے کہا کہ ان کے والدین بھی چاہتے ہیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے سموگ سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں…

1 hour ago

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا۔…

2 hours ago

مریم نواز کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہو گئیں ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ان کی 50ویں…

2 hours ago

میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، رمیز راجا کی وضاحت

لاہور(قدرت روزنامہ)کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قومی ٹیسٹ ٹیم…

2 hours ago

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، فہرست میں کراچی کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ہے جبکہ کراچی…

2 hours ago