محکمہ موسمیات نے سموگ سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو سموگ اور آلودگی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میانوالی، خوشاب، سرگودھا،گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور سیالکوٹ میں تیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی مطلع ابرآلود رہے گا، اور مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ پنجاب میں مری، گلیات اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ہلکی برف باری بھی ممکن ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ یہ تمام تبدیلیاں موسم کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن…

28 mins ago

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا۔…

52 mins ago

مریم نواز کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہو گئیں ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ان کی 50ویں…

54 mins ago

اداکار گوہر ر شید نے جلد شادی کا ارادہ ظاہر کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مقبول اداکار گوہر رشید نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے جلد شادی کرنے کا…

1 hour ago

میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، رمیز راجا کی وضاحت

لاہور(قدرت روزنامہ)کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قومی ٹیسٹ ٹیم…

1 hour ago

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، فہرست میں کراچی کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ہے جبکہ کراچی…

2 hours ago