اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی .
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت اجلاس میں 26ويں آئينی ترمیم، ملکی سیاسی صورتحال، بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا جائزہ لیا گیا .
پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ملک بھر میں جلسوں کی شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دی گئی .
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہنا تھا کہ پرنٹنگ پریس لگالیں،جتنی ترمیمیں چھاپنی ہیں چھاپ لیں، یہ بوگس اسمبلی ہے، ہاؤس مکمل نہیں ہے .
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے اسلم گھمن کو بھی نکال دیا گیا تھا .
. .