شیر افضل مروت اور فواد چودھری کی نوک جھوک، طبلے سے آوارہ کتے تک پہنچ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شیر افضل مروت اور فواد چودھری کی نوک جھوک، چاہت فتح علی خان کے طبلے سے آوارہ بھونکتے کتے تک پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے ایکس پوسٹ پر شیر افضل مروت کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب کا حکم ہے ہم تو کسی آوارہ بھونکتے کتے کو پتھر بھی نہیں مار سکتے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کے پارٹی میں واپس آنے کے حق میں نہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے۔ فواد چوہدری آج کل بالکل فارغ ہیں، کوئی انہیں پارٹی میں لینے کو تیار نہیں، لہٰذا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ بیٹھ کر طبلہ بجانا سیکھ لے۔
واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں میں لفظی جنگ ماضی میں بھی جاری رہی ہے۔ جب شیر افضل مروت نے سابق وفاقی وزیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں، فواد چوہدری عدالت میں پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کے بھاگنے نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سےجھکا دیا تھا۔
پھر ایک انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے شیر افضل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سارے ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں جو جیت کر آگئے ہیں، ان کی سیاسی خدمات کیا ہیں؟ ایسے لوگ حادثاتی طور پر سیاست میں آ جاتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شیر افضل مروت نے تو اپنے بیٹے کو ہی wonderfull بغیرت کہہ دیا تھا، ان میں عقل ہی نہیں، جب تک عمران خان جیل میں بند ہے اس وقت تک فلم بند ہے، یہ سب تو آئٹم سانگ چل رہے ہیں ان کو دیکھ کر انجوائے کریں؟

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

11 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

34 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

51 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago