اب ہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہور ہے ہیں،مریم نواز

لاہور/ حویلیاں(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے ہم نازک وقت میں داخل ہورہے ہیں، ہمیں اپنی پارٹی کے لئے نہیں ملک کے لئے آگے بڑھنا ہوگا اور اب ہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہور ہے ہیں۔ حویلیاں میں مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر مریم نوازشریف نے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو ردی کے ٹکڑے کی طرح مسل دیاجاتاہے،شائد 74 سال میں مہنگائی اتنی نہیں ہوئی ہوگی جتنی آج ہے،نوازشریف کے دور میں کہاجاتاتھاکہ جب پٹرول، بجلی مہنگی ہوتی ہے

تو وزیراعظم چور ہوتاہے جبکہ نوازشریف تو چور نہیں نکلے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں تو غریب سے غریب بھی پیٹ بھر کے سوتاتھا، مہنگی میں حکومتی نااہلی کا عمل دخل توہے ہی،ووٹ کی عزت پامال کرنیکا بھی بھی نتیجہ ہے جبکہ جب ہم نے ووٹ کوعزت دو کی بات تو مخالفین نے ہم پر تنقید کی یہ تو اپنی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو ایسے حکمران مسلط کردیئے جاتے ہیں جنکوصرف اپنی کرسی کی فکر ہوتی ہے،فیصل آ باد سے واپسی پر میں ایک سٹور پر گئی تو عوام مجھے مل گئے، عوام کاکہناتھا خدا را ہماری اس حکومت سے جان چھڑائیں، عوام کاکہناہے کہ ہم مرگئے ہیں اس جعلی حکومت سے جان چھڑائیں۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، عوام مہنگائی کے باعث رل گئے،خود کشیوں پر مجبور ہوگئے جبکہ حکمرانوں کو صرف اس بات کی پرواہ ہے کہ اپنی حکومت کو کیسے بچانا ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

45 mins ago

دل کے امراض : 13نشانیاں کونسی ہیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں…

51 mins ago

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

1 hour ago

گنڈاپورکی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، عطاتارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

1 hour ago

ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کی دھمکی دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے…

1 hour ago

دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر حکیم لوہاپاڑ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک…

2 hours ago