پی ٹی آئی حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے اپوزیشن کا اہم ترین مطالبہ تسلیم کر لیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے 21 متنازعہ بلز پر نظرثانی کا اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قانون ساز کمیٹی نے ضوابط کار تیار کر کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھجوا دیئے ہیں اور سپیکر کو تجویز دی ہے کہ اس بلز پر تفصیلی بحث ہونی چاہئے کیونکہ انتخابی اصلاحات کا بل قومی اہمیت کا حامل ہے ۔ قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے 21 متنازع بلز کے معاملے پر ٹی او آرز تیار کرلئے گئے ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون

سازی محمد مشتاق نے ٹی او آرز سپیکر کو بھجوادئیے ، ٹی او آر کے مطابق 10 جون کو پاس ہونے والے بلز پر تفصیلی بحث ہونی چاہیئے، کمیٹی مذکورہ بلز کیلئے اپنائے گئے طریقہ کار کا جائزہ لے گی ، ٹی او آر میں کہا گیا ہے کہ تمام بلز پر نظرثانی کے بعد سفارشات سینٹ کو بھجوائی جائے گی، ٹی او آر میں کہا گیا ہے اپوزیشن ممبران کے مطابق مذکورہ بلز میں ترامیم کی سفارشات براہ راست چیئرمین سینٹ کو بھجوائی جائے۔ اتفاق رائے سے منظور ہونے والی کمیٹی سفارشات کی حکومت سینٹ میں مخالفت نہیں کرے گی، انتخابی اصلاحات قومی اہمیت کی حامل ہے، اپوزیشن اراکین کی رائے کے مطابق مذکورہ معاملہ پر پارلیمانی لیڈران کی نشست ہونی چاہیئے، ایوان کے پاس بل کی منظوری کیلئے اختیارات کی معطلی کے معاملہ پر تفصیلی جائزہ کی ضرورت ہے، ٹی او آر ممبران کو اپنی رائے دینے کیلئے بھرپور موقع اور وقت فراہم کیا جانا چاہیئے۔

Recent Posts

کوئٹہ ،بلاول بھٹو کی انٹرمیڈیٹ کےطلبہ سے ملاقات، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ٹاپ 10…

28 mins ago

بلوچستان ،پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کاانتخاب 8اور9 جولائی کو ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کاانتخاب 8اور9جولائی کو ہوگا۔گزشتہ روز…

39 mins ago

جعفرآباد، قیدی شاخ سے دو مزدورمبینہ طور پر اغوا

جعفرآباد(قدرت روزنامہ)ڈیرہ اللہ یارکے قریب قیدی شاخ کے علاقے گوٹھ کامران کنرانی میں دو مزدور…

43 mins ago

بلوچستان میں دھاری دار لگڑ بگے کو مارنے کی ویڈیو وائرل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھاری دار لگڑ بگے کو مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں مردہ…

53 mins ago

خضدار،BMEمیں غیرمقامی انجینئرز کی تعیناتی،حکومت بلوچستان نوٹس لیں، ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن خضدارکے رہنماؤں نے بولان مائننگ انٹرپرائز میں مقامی انجینئرز…

60 mins ago

لاپتہ دلجان کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کا خضدار آر سی ڈی شاہراہ کو احتجاجاًبند کرنے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ دلجان کے لواحقین نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان…

1 hour ago