کراچی(قدرت روزنامہ) سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔ایم ڈی کیٹ میں97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ طلبا یکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔نوٹس کے مطابق عملی طور پر کسی بھی طالب علم کے لیے اتنے زیادہ نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں۔ شبہات ہیں کہ طلبا پرچہ لیک ہونے میں ملوث اور حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبرکرائم کا کہنا ہےکہ منصفانہ عمل کے لیے طلبا کا بیان ریکارڈ کیا جائےگا۔سائبرکرائم حکام کے مطابق دفتر میں طلبا کا فرضی امتحان بھی لیا جاسکتا ہے۔ریکارڈ پر دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائےگی۔حکام کے مطابق طلب کیے گئے طلبا کا تعلق مختلف اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز سے ہے۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…