فخر زمان کا مستقبل کیا ہوگا؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے کہ کون سا کھلاڑی ٹیم میں ہوگا اور کون سا نہیں میں اس میں مداخلت نہیں کرتا۔
کراچی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فخر زمان کے حوالے سے بھی فیصلہ سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی۔
محسن نقوی نے کہاکہ 5 سے 7 لوگوں سے کوچنگ کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، عاقب جاوید کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، تمام ٹیمیں ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی، بھارت کے معاملے پر اللہ بہتر کرے گا، ہم 15 دسمبر تک اسٹیڈیم کا کام مکمل کرلیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ گیری کرسٹن نے خود معاہدہ ختم کیا، ہم نے ان کے سے معاہدہ نہیں توڑا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور بورڈ نے ان کا استعفیٰ قبول بھی کرلیا تھا۔
پی سی بی نے گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

Recent Posts

ترمیم کے لیے ووٹ نہ کرتے تو حکومت نے 11 ووٹ خرید لیے تھے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جمیعت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی…

8 mins ago

یہ بات فضول ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آکر عمران خان کو رہا کروا دیں گے، مشیر ساجد تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ…

14 mins ago

سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی لندن آمد پر پی ٹی آئی کا شدید احتجاج، گو قاضی گو کے نعرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی لندن آمد پر پی ٹی…

36 mins ago

فخر زمان کی صلاحیت سے انکار ممکن نہیں، مگر اس کی سلیکشن پر ہم بے بس ہیں، کپتان محمد رضوان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ فخر…

47 mins ago

جب تک نواز شریف نہ چاہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے…

53 mins ago

بلوچستان حکومت کا خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع کرنے کا اعلان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں خواتین کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں…

1 hour ago