اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت محکمہ سیاحت کے اجلاس میں ’میزبان‘ کے نام سے ہوم اسٹے ٹوارزم منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی اور باضابطہ اجرا کے لیے رواں سال 15 دسمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔
منصوبے کے تحت سیاحتی اضلاع میں گھروں میں سیاحوں کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے 30 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ 395 ملین روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا۔
سیاحوں کو اپنے گھروں کے احاطوں میں رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے خواہشمند افراد دو کمرے تعمیر یا پہلے سے دستیاب کمروں کی تزئین و آرائش کرسکیں گے۔
منصوبے کے تحت ان کمروں میں سیاحوں کے لیے واش رومز، کچن کے علاوہ دیگر تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔
ابتدائی طور پر یہ منصوبہ ضلع اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں شروع کیا جائے گا۔
یہ قرضے بینک آف خیبر کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے، اور قرضوں کی واپسی کی مدت پانچ سال ہوگی۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…