بلوچستان حکومت کا خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع کرنے کا اعلان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں خواتین کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں پنک بس سروس کے آغاز کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے مطابق بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی سفری ضروریات اور ان کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کے لیے مخصوص بس سروس کا آغاز کیا جاررہا ہے جو نہ صرف خواتین کی سفری مشکلات کو کم کرے گی بلکہ ان کو زیادہ آزادی اور تحفظ کا احساس بھی فراہم کرے گی۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کی ترقی اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
پنک بس سروس منصوبے کے ذریعے خواتین کو ایک بہتر اور محفوظ سفر کا موقع فراہم کیا جائے گا جس سے ان کو اپنی معاشرتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں شرکت میں بھی اضافہ ہوگا۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے مطابق یہ قدم خواتین کے لیے سفری سہولتوں میں بہتری کا باعث بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی خواتین کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت بلوچستان اس طرح کے مزید منصوبے پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید بسوں کی خریداری
حکام کے مطابق حکومت بلوچستان نے عوام کی سفری مشکلات کو کم کرنے کے لیے گرین بس منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گرین بس سروس منصوبے کے لیے 9 نئی جدید سہولیات سے آراستہ بسوں کو خریدا جائے گا۔
خریدی جانے والی ان بسوں میں ایک پنک بس بھی ہوگی جس مکمل طور پر خواتین کے لیے مختص کی جارہی ہے جس کا مقصد خواتین کو آزادنہ طور پر سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
پنک بس میں خاتون کںڈکٹر ہوں گی
پنک بس شہر کے مرکزی مقامات سے چلائی جائے گی۔ سرکاری حکام کا مزید بتایا تھا کہ پنک بس سروس میں کنڈکٹر کے فرائض خاتون ادا کریں گی تاہم منصوبے کو اگر مزید وسعت دینے کی ضرورت پڑی تو اس ضمن میں مزید بسوں کی خریداری کی جائے گی۔
دریں اثنا سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔ سول سوسائٹی کے مطابق کوئٹہ کی خواتین کے لیے پہلے کسی بھی حکومت نے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جس سے خواتین کو براہ راست فائدہ پہنچا ہو۔
پنک بس سروس کے آغاز سے خواتین جو اکثر رکشوں اور مقامی بسوں میں ہراسانی کی شکایات کرتی ہیں اس سروس سے انہیں خود اعتمادی حاصل ہو گی اور فرائض کی انجام دہی میں بھی بہتری محسوس کریں گی۔

Recent Posts

گیس پائپ لائن: پاکستان نے عالمی عدالت میں ایرانی مقدمے پر وکیل کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) ایران پاکستان گیس پائپ لائن میں تاخیر پر ایران کی جانب…

2 mins ago

ملک کی بدقسمتی ہے کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہ بن سکے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے…

5 mins ago

میں اب جلسے نہیں دھرنے کی کوشش کرنی چاہئے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دھرنا واحد آپشن ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے…

7 mins ago

بارش اور برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گلگت بلتستان میں چند مقامات…

10 mins ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف 2 درخواستوں کو یکجا کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک بار پھر…

11 mins ago

عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا ،اسی وجہ سے انکو الٹیاں ہوئیں: عمر ایوب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا…

12 mins ago