اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ فخر زمان کھیل پر اثرانداز ہونے والے کھلاڑی ہیں، جو اکیلے ہی میچ کو لے کر چلتا ہے اور یکطرفہ میچ کا رخ موڑ دیتا ہے لیکن کھلاڑیوں کی سلیکشن کا فیصلہ ہم نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کرتی ہے۔
آسٹریلیا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ کوچ جو بھی آئے فیصلہ بورڈ اور منیجمنٹ کو کرنا ہے، اگر میری رائے مانگی گئی تو ضرور دوں گا، میرے کپتان بنتے ہی ایک دم تبدیلی نہیں آئےگی، چیزیں پہلے بھی درست ہورہی تھیں، ایسا نہیں ہوگا کہ وہ سب کچھ فوری تبدیل کردوں۔
محمد رضوان نے کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹی 20 میں اوپننگ کا فیصلہ کریں گے، ابھی کھلاڑیوں کو دیکھ رہے ہیں تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بہترین کومبینیشن بنائیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارت گئے تو وہاں بہت پیار ملا، سب نے دیکھا بھی ، عوام بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان میں ڈبل ویلکم کریں گے، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں آتی ہے یا نہیں یہ بورڈ بہتر جانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید کے فیصلے ٹیم کے سود مند ثابت ہوئے، یہ بات پہلے بھی کہی جارہی تھی کہ اسپن پچز بنا کر ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں لیکن آسٹریلیا کی پچز عاقب جاوید کے ہاتھ میں نہیں ہیں، وہاں کی کنڈیشن مختلف ہیں اور ٹف ہیں، ہم نے پوری محنت کی ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کبھی کپتانی کی خواہش نہیں کی اور نہ کپتانی مانگی، اللہ نے کپتانی دی تو انکار نہیں کرنا چاہیے، جب میں کپتان نہیں تھا اس وقت بھی میری رائے کی اہمیت تھی، سرفراز احمد کی کپتانی میں بھی میں اپنی رائے دیتا تھا، اس وقت بھی ٹیم میں شامل سب ہی کھلاڑی کپتان ہیں، چاہتا ہوں کہ جب میں جاؤں تو ٹیم میں کئی کپتان تیار ہوں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) ایران پاکستان گیس پائپ لائن میں تاخیر پر ایران کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے…
لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گلگت بلتستان میں چند مقامات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک بار پھر…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا…