مہنگائی کے خلاف ہر احتجاج او رلانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ہر احتجاج او رلانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں،جمعیت علما اسلام پہلے ہی مہنگائی کے خلاف احتجاج کر چکی ہے،سلیکٹڈ حکمران ملک کو آئی ایم ایف کے کہنے پر چلا کر حالات کو مزید خرابی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اب عوام کو چاہئے کہ وہ ان سلیکٹڈ حکمرانوں کے خاتمے کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمران اس ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلنے اور معاشی نظام کو مزید خراب کررہے ہیں بلکہ وہ آئی ایم ایف کی ہدایات پر ملک کو چلارہے ہیں اور وہاں سے جو ڈکٹیشن مل رہا ہے اس کے مطابق ملک میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالاجارہا ہے جب یہ حکمران اپوزیشن میں تھے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے بڑھنے پر واویلا کرتے تھے اب ایک ما ہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں 5سے8فیصد اضافہ کردیاگیا اب اپنی ناکام پالیسیوں کو چھپانے کیلئے دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بنا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں کوئی بھی ملک آرڈنینس یا دوسرے کی ڈکٹیٹشن پر نہیں چلایا جاتا اب بھی وقت ہے کہ سلیکٹڈ حکمران اقتدار سے الگ ہو کر عوام کے حقیقی نمائندوں کو اقتدار حوالے کیا جائے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج اور لانگ مارچ کے حوالے سے جو اعلان کیاگیا ہے جمعیت علما اسلام اس پر مکمل عملدرآمد کریں گے اور جمعیت علما اسلام بلوچستان کی سطح پر مہنگائی کے خلاف جلد احتجاج شروع کرے گی . . .

متعلقہ خبریں