ترمیم کے لیے ووٹ نہ کرتے تو حکومت نے 11 ووٹ خرید لیے تھے، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جمیعت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہ کرتے ہوئے حکومت نے 11ووٹ خرید لیے تھے، اور ایسا گندا مسودہ آتا جس سے مسائل بڑھ جاتے۔
مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت تمام سیاسی لیڈران کی قید و بند کے خلاف ہوں، نئے انتخابات سے ہی اب ملک کو بچا سکتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں 56 شقیں تھیں جن کو ہم 22 پر لے آئے، 5شقیں جے یو آئی کی شامل ہوئیں اور آئینی ترمیم کی شقیں 27ہوگئیں، اگر ہم ووٹ نہ کرتے تو حکومت نے بندے خرید کر پورے کر لیے تھے۔
’اگر ہم ووٹ نہ کرتے تو بہت گندا ڈرافٹ آتا‘۔
مولانا کا کہنا تھا کہ ایک مہینے کی محنت کے بعد جے یو آئی نے اپنا ہدف حاصل کرلیا، پی ٹی آئی نے اپنے حالات کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات میں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا، جن کی حکومت بنائی گئی وہ 26ویں آئینی ترمیم لانے میں مکمل ناکام رہے۔

Recent Posts

ملک کی بدقسمتی ہے کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہ بن سکے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے…

3 mins ago

میں اب جلسے نہیں دھرنے کی کوشش کرنی چاہئے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دھرنا واحد آپشن ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے…

4 mins ago

بارش اور برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گلگت بلتستان میں چند مقامات…

7 mins ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف 2 درخواستوں کو یکجا کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک بار پھر…

8 mins ago

عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا ،اسی وجہ سے انکو الٹیاں ہوئیں: عمر ایوب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا…

10 mins ago

نوجوان نے اپنی ماں اور 2 بہنوں اور بہنوئی کو قتل کر دیا، افسوسناک انکشاف

سانگھڑ (قدرت روزنامہ )سانگھڑ میں نوجوان نے پسند کی شادی نہ کرانے پر گھر میں…

14 mins ago