پشاور(قدرت روزنامہ) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف سمیت پوری ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاورموجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہئے کہ پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں، نااہل لیگ کا خیال ہے بشریٰ بی بی نوازشریف اور مریم نواز کی طرح لندن کیوں نہیں گئیں۔
انہوں نے کہا کہ لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں بشریٰ بی بی نے ڈیل نہیں کی، بشریٰ بی بی پاکستان کی شہری ہے اور پشاور پاکستان کا حصہ ہے، وہ جب تک چاہیں پشاور میں رہ سکتی ہیں، بشریٰ بی بی نے بہادری کے ساتھ 9 ماہ قید کاٹی۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز کے ایماء پر خواتین سے کیا جانے والا سلوک سب کے سامنے ہے، مریم نواز کو ایک دن اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…