صوبائی حکومت نے کبھی کسی کو دھرنا دینے سے نہیں روکا، جام کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کبھی کسی کو دھرنا دینے سے نہیں روکا اور نہ ہی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کے احکامات دیئے ہیں ریلیوں اور دھرنوں میں تنازعات ہو جاتے ہیں . یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ جمہوری روایات اور اظہار رائے کی آزادی اور ماحول فراہم کیا ہے میں نے کبھی بھی کسی مظاہرے پر طاقت کے استعمال کے احکامات نہیں دیئے البتہ بعض اوقات دھرنوں اور ریلیوں میں تنازعات ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے تواتر کے ساتھ متعدد دھرنوں اور مظاہرین سے مذاکرات کئے ہیں انشاء اللہ ہوشاب دھرنے کے مظاہرین سے بھی مذاکرات کر لئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ میں نے کبھی کسی کو دھرنا دینے سے نہی روکا حتی کہ میرے گھر کے باہر بھی دھرنے دیئے گئے .

.

متعلقہ خبریں