غریبوں کے لیے عدالت آنا ممکن نہیں، آرمی چیف سے درخواست ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ غریبوں کے لیے عدالت آنا ممکن نہیں ہے، آرمی چیف سے درخواست کرتا ہوں کہ بے گناہوں کو معاف کردیں۔ 26ویں آئینی ترمیم مسلم لیگ ن اور ش سمیت تمام پارٹیوں کے گلے پڑے گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی آفریدی چیف جسٹس آیا ہے، آفریدیوں نے سکھوں سمیت برٹش اور روس کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں کو بھی شکست دی۔
امید کرتا ہوں کہ یحییٰ آفریدی اس ملک میں انصاف کا علم بلند رکھیں گے‘۔
شیخ رشید نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بہت دانش مندی کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت نے جو خواب دیکھے تھے وہ سارے چکنا چور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ 27ویں ترمیم کی باتیں کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے اس کے خلاف کال دے دی تو ان کو لگ پتا جائے گا۔ 2ہی آدمیوں ایک عمران خان اور مولانا فضل الرحمان نے قوم کی عزت بڑھائی ہے۔ باقی سب نے ستیاناس کیا ہے اور عزت پر جھاڑو پھیرا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو کچھ اس وقت قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہورہا ہے کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ 27ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، مولانا نے کال دی تو آپ کو جگہ پسند نہیں آئے گی۔
انہوں نے آرمی چیف سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور بے گناہ لوگوں کو معافی دیں، عدالتوں میں آنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ریڑھی والا اور قلفی والا آئے روز عدالتوں میں نہیں آسکتا ہے۔

Recent Posts

شاہ رخ خان کن ملکوں میں اور کونسی عالیشان جائیدادوں کے مالک ہیں؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )کرشماتی شخصیت کے مالک شاہ رخ خان بالی وڈ کا ایک ایسا…

4 mins ago

جوڈیشل کمیشن کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

عمر ایوب، شیخ آفتاب، سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلی…

27 mins ago

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: سپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری…

28 mins ago

کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب

پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد…

37 mins ago

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کے بارے میں بڑا بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے…

1 hour ago