پاکستان تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنوں کی ضمانت منظور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے شناخت پریڈ کے لیے بھیجے گئے پی ٹی آئی کے 532 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں 20،20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے چھیاسی ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے 86 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ ملزمان میں دو ایم پی ایز، 34 پولیس اہلکاروں اور 42 ریسکیو اہلکاروں سمیت 86 افراد شامل ہیں۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج میں گرفتار 3 خواتین کی ضمانت منظور کی ۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فریقین وکلاء کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

5 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

7 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

10 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

29 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

32 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

37 mins ago