پاورسیکٹر میں اصلاحات شروع، متعدد آئی پی پیز کے ساتھ پرانے کنٹریکٹ ختم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی سے پاورسیکٹر میں جامع اصلاحات کاعمل شروع کردیا گیا۔ اصلاحات کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔
وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس عوام کی بہتری کے لیے جامع اقدامات کررہی ہے، حکومت نے بعض آئی پی پیز سے معاہدوں کی جانچ پڑتال کی۔ بعض آئی پی پیز کے ساتھ پرانے کنٹریکٹ ختم بھی کیے۔ اصلاحات سے بجلی کی قیمت اور حکومتی اخراجات کم ہوئے۔
اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کرنے پر بھی کام کررہی ہے، حکومت نے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر کام شروع کردیا، نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین بجلی خرید سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 9.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،پاور سیکٹر میں اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق اصلاحات سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی، حکومتی اقدامات سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاورسیکٹر کی ڈھا نچہ جاتی اصلاحات کےلیے ٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔ ٹاسک فورس کے چیئرمین وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری ہیں، ٹاسک فورس میں آرمی آفیشلز، نیپرا، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور ایس ای سی پی کے ارکان شامل ہیں۔ جبکہ ٹاسک فورس ایک مہینے کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
یہ ٹاسک فورس آئی پی پیزکے کیپسٹی پیمنٹس میں کمی سے متعلق سفارشات دے گی ، آئی پی پیز سےمتعلق دیگر امور پر بھی ٹاسک فورس کوسفارشات دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کمیٹی پاور سیکٹر کو مالی طور پر پائیدار بنانے کے لیے بھی سفارشات دے گی۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

15 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

17 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

20 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

40 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

43 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

47 mins ago