عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا ،اسی وجہ سے انکو الٹیاں ہوئیں: عمر ایوب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا جس سے انکو الٹیاں ہوئیں۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری تھے اس لئے آج یہاں آگیا،چار شہروں میں آج تاریخ تھی، یہ سب جعلی کیس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھانا اچھا نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے انکو الٹیاں ہوئیں، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی اور عمران خان بھی جلد رہا ہونگے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین کو گرفتار کیا گیا، چودھری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا، سپیکر قومی اسمبلی اورخصوصی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ ارکان کی حفاظت کریں،
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ایک بد بو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، دوسری ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی کہا تھا کہ 3 اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی کاٹی گئی جبکہ انہیں دیے جانے والے کھانے سے الٹیاں ہوئی ہیں۔

Recent Posts

سعودی ریال کا نیا ریٹ جاری

سعودی ریال 73.60 روپے پر خریدا اور 74.10 روپے پر بیچا جاتا رہا کراچی(قدرت روزنامہ)اوپن…

2 mins ago

تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا

ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہوگئی کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے…

14 mins ago

کیا صوبائی حکومت نے سکیورٹی کے معاملے کو وفاق کے ساتھ اٹھایا ہے،پشاور ہائیکورٹ کے امن وامان سے متعلق کیس میں ریمارکس

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں امن وامان کی ابترصورتحال سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس…

15 mins ago

عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب اور زین قریشی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان…

26 mins ago

بشری بی بی کی اچانک رہائی کے پیچھے کے محرکات منظر عام پر

عمران نیازی جیل میں ہی رہیں گے اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے لاہور(قدرت…

27 mins ago

سپریم کورٹ میں زیرالتوا ءمقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی…

33 mins ago